کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں فارم ہاؤس کی دیوار گرنے سے 7 مگرمچھ بھاگ نکلے

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں فارم ہاؤس کی دیوار گرنے سے 7 مگرمچھ بھاگ نکلے ۔ پولیس نے وائلڈ لائف اہلکاروں کی مدد سے 5 مگر مچھ پکڑ لیے۔
کراچی اسٹیل ٹاون میں بارش کے پانی نے فارم ہاوس کی بنیاد کمزور کر دی، دیوار زمیں بوس ہوتے ہی سات مگر مچھ باہر نکل آئے۔
اطلاع ملی تو ملیر پولیس اور محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی ٹیم مدد کو آپہنچی۔ بلاآخر کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد مگر مچھوں کو پکڑ کر فارم ہاوس منتقل کر دیا گیا۔