Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق فرار ملزمان کی کئی گھنٹے سے جنگل میں تلاش جاری ہے۔ ٹریکٹر کی مدد سے جھاڑیوں کو کاٹا جارہا ہے۔ ہلاک ملزم سے کار ، چار لاکھ روپے اور جدید اسلحہ ملا ہے۔ ملزمان نے گزشتہ شب شہری سے نقدی چھینی تھی۔

 ادھر کراچی کے علاقے کورنگی میں دو افراد کے قتل کا معاملہ ٹارگٹ کلنگ نکلا۔ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان کے مطابق ملزمان ایک شہری کو ٹارگٹ کرنے آئے تھے۔ فائرنگ کی زد میں موٹرمکینک بھی آ گیا۔