Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے عسکری پارک میں جھولا کیسے گرا،تحقیقاتی کمیٹی نے کھوج لگالیا

کراچی کے عسکری پارک میں جھولا کیسے گرا،تحقیقاتی کمیٹی نے کھوج لگالیا
July 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز)کراچی کے عسکری پارک میں جھولا کیسے گرا، تحقیقاتی کمیٹی نے  رپورٹ چیف سیکرٹری سندھ کو پیش کردی ۔ رپورٹ کے مطابق جھولا فٹنگ غلط ہونے اور توازن کھو جانے کےباعث گرا ،  تحقیقاتی کمیٹی نے ٹھیکیدار، آپریشنل اور آڈٹ ٹیم کو واقعے کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔ چائنا سے درآمد کیا گیا جھولا استعمال شدہ تھا  جس کا میٹریل بھی ناقص پایا گیا جب کہ جھولاچلانے والے عملے کو  بھی کوئی تربیت نہیں دی گئی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2 جولائی کو معائنے میں جھولے کی فٹنگ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔ تحقیقاتی کمیٹی نےٹھیکیدار، آپریشنل اور آڈٹ ٹیم کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ کمیٹی نے پارک کھولنے سے قبل تمام جھولوں کی انسپکشن کی بھی سفارش کر دی   ۔عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے میں ایک بچی  جاں بحق ہو گئی تھی۔