Wednesday, November 30, 2022

کراچی کے طلبہ نے فارمولا کار کے عالمی مقابلے میں جگہ بنا لی

کراچی کے طلبہ نے فارمولا کار کے عالمی مقابلے میں جگہ بنا لی
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی کے ہونہار طالبعلموں نے آسٹریلیا میں ہونے والے اسٹوڈنٹس فارمولا کار کے عالمی مقابلے میں جگہ بنالی ۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے ہونہار طلبا نے اپنی صلاحیتوں سےآسٹریلیا میں ہونے والے اسٹوڈنٹس فارمولا کار کے مقابلے میں جگہ بناکر سب کو حیران کردیا ۔ مقابلے میں 140 ممالک کی 90 یونیورسٹیز حصہ لیں گی ، جس میں پاکستانی طلبہ جدید ٹیکنالوجی کےساتھ جیت کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔ پختہ ارادہ  اور حوصلہ لئے کراچی کی سرکاری جامعہ کے طالبعلم اپنی مدد آپ کے تحت خوابوں کی تعبیر پانے کے لئے پرعزم ہیں ۔ فارمولا اسٹوڈنٹ موٹر اسپورٹس طالبعلموں کے درمیان ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس مقابلہ ہے جو رواں سال کے آخری مہینے میں آسٹریلیا میں ہوگا۔