Thursday, September 29, 2022

کراچی کے صنعتکاروں کی جانب سے عمران خان کیلئے خصوصی ناشتے کا اہتمام

کراچی  کے صنعتکاروں کی جانب سے عمران خان کیلئے خصوصی ناشتے کا اہتمام
کراچی ( 92 نیوز ) تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کےلئے کراچی کے صنعتکاروں  نے خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا۔ نہاری، پائے، چنا کٹاکٹ اور آملیٹ کے ساتھ گرماگرم نان پیش کئے گئے، نمکین اور میٹھی لسی بھی بنائی گئی تھی، نوجوانون نے کپتان کے ساتھ سلیفیاں بھی بنائیں۔ مقامی صنتعکارکے گھرناشتے میں طرح طرح کے کھانے بنائےگئے ، نہاری کی دیگ،پائے،کناہ،ٹکاٹک ،قیمہ اورکباب بھی بنائےگئے ، کپتان کو تازہ تازہ چناپوری بھی پیش کی گئی۔ پراٹھا اورگرما گرم نان بھی دسترخوان پر موجود تھے ، آملیٹ پر تو پی ٹی آئی بھی لکھاہواتھا۔کپتان کے چاہنے والوں نے خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔ عمران خان  نیوکراچی پہنچے تو کھلاڑیوں نے اونٹ کاصدقہ بھی دیا۔