Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی کے ساتھ وعدے پورے کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

کراچی کے ساتھ وعدے پورے کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان
December 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کے ساتھ وعدے پورے کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی نے کراچی کی ٹرانسپورٹ پر توجہ نہیں دی، کراچی کو خوشحال کرنا پورے پاکستان کی مدد کرنا ہے، کے فور منصوبے کی منظوری کے بعد آئندہ ماہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کے پی میں ہر شہری کے پاس ہیلتھ کارڈ ہے، پنجاب میں مارچ تک ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، بلوچستان بھی ہیلتھ کارڈ پر آمادہ ہے، سندھ حکومت بھی ہیلتھ کارڈ پر کام کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے بنڈل آئی لینڈ پر سندھ حکومت کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کردی۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی پورے ملک کے لیےریونیو جمع کرتا ہے مگراس شہرپرکبھی توجہ نہیں دی گئی،وزیراعظم نے سندھ کے لوگوں کو مہنگا آٹا ملنے پرافسوس کا اظہاربھی کیا۔