Thursday, September 29, 2022

کراچی کے دارالصحت اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ لڑکی وینٹیلیٹر پر پہنچ گئی

کراچی کے دارالصحت اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ لڑکی وینٹیلیٹر پر پہنچ گئی
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے دارالصحت اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔ 19 سالہ لڑکی وینٹیلیٹر پر پہنچ گئی۔ جامعہ کراچی کے ملازم کی 19 سالہ بیٹی مدیحہ کو پیٹ کے درد  پر اسپتال لایا گیا تھا۔ جامعہ کراچی کا ملازم اپنی بیٹی کو 4 دن پہلے پیٹ کے درد کا علاج کروانے کیلئے اسپتال لایا تھا لیکن گزشتہ رات طبعیت اچانک زیادہ خراب ہو گئی جس کے باعث مریضہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے مدیحہ خود چل کر اسپتال آئی تھی لیکن علاج میں غفلت نے کومہ تک پہنچا دیا اور تو اور ڈاکٹر بھی اسپتال سے غائب ہے ۔ اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی عجیب منطق سنا دی اور کہا کہ متعلقہ ڈاکٹر تو ایک کانفرنس میں مصروف ہیں، وقت ملا تو مریض دیکھنے آجائیں گے ۔ مریضہ کے اہلخانہ نے اسپتال مالک، انتظامیہ اور ڈاکٹر کیخلاف شارع فیصل تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے ۔