کراچی کے بیچ ویو پارک سے ایک گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد

کراچی (92 نیوز) کراچی کے بیچ ویو پارک سے ایک گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد ہوئیں۔ تینوں افراد کو پتھروں کے وار سے قتل کیا گیا۔
پارک سے قتل کیے گئے تینوں افراد کوئی ٹھکانہ نہ ہونے کے باعث پارک میں رات گزارنے کیلئے رکے تھے جنہیں سر پر پتھروں کے وار کرکے ہمیشہ کی نیند سلا دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق 2 افراد کی شناخت علی حسن اور امشیر افضل کے نام سے ہوگئی ۔ جاں بحق افراد2 وقت کی روٹی کیلئے محنت کرتے تھے ۔
پولیس نے بیچ ویو پارک کو سیل کردیا اور لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔