Tuesday, November 29, 2022

کراچی: کے ایس ای 100انڈیکس میں 100سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: کے ایس ای 100انڈیکس میں 100سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سےکے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 797 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ادھرعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل 52 ڈالر 67 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1214 ڈالر 72 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔