Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی کے امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا: کور کمانڈر کراچی

کراچی کے امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا: کور کمانڈر کراچی
December 20, 2016

کراچی (92نیوز) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ کہتے ہیں کراچی کا امن ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے سندھ رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

کورکمانڈر کا کہنا تھا کہ عوام اور رینجرز کی قربانیوں سے کراچی میں قیام امن ممکن ہوا۔ عوام کا اعتماد رینجرز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا آئینہ دار ہے۔ کراچی کا امن ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام ملکر ناقابل واپسی بنائیں گے۔