کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں گھر کا صفایہ کرنے والی دو ماسیاں گرفتار

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس توحید کمرشل میں گھرمیں کام کرنے والی ماسیوں نے گھر کا صفایا کر دیا۔ ملزمہ مہناز اور فرزانہ نے بنگلے سے 19 لاکھ روپے چوری کئے۔ پولیس نے گرفتار کرکے مسروقہ رقم برآمد کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماسیوں کا ساتھی ظفر باقی رقم لیکر فرار ہو گیا۔
ادھر عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیا کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھتہ خور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم صفیان کا تعلق احمد علی مگسی گروپ سے ہے۔
دوسری طرف عیسی نگری سے لاپتہ پانچ سالہ بچہ مزمل سولہ روز بعد بھی نہیں مل سکا۔ لاپتہ بچہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ تفتیش اے ویسی سی کو منتقل کر دی گئی ہے۔