Wednesday, February 8, 2023

کراچی کےحکیم سعید گراؤنڈ میں فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار نکلے

کراچی کےحکیم سعید گراؤنڈ میں فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار نکلے
کراچی( 92 نیوز) کراچی کےحکیم سعید گراؤنڈ میں فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار نکلے ۔ تفتیشی ذرائع کےمطابق دونوں پولیس اہلکار رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے سکیورٹی گارڈ ہیں، کانسٹیبل محمد عارف نے 17 ، محمد ندیم نے 18 گولیاں چلائیں۔ پولیس اہلکاروں نے ہنگامہ آرائی کے دوران ہوائی فائرنگ کی جبکہ استعمال ہونے والا اسلحہ بھی سرکاری تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق چند روز قبل عدالتی احکامات پر گن مین واپس چلے گئے تھے  ، لیکن علی زیدی کو محکمہ داخلہ کے احکامات کے بعد دوبارہ تعینات کیا گیا تھا ۔