کراچی کی 306 مخدوش عمارتوں کی فہرست ایک بار پھر جاری

کراچی(92نیوز)مون سون بارشوں کے آغاز کا اعلان کیا ہوا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تو جیسی جاگ گئی کراچی کی تین سوچھےمخدوش عمارتوں کی فہرست ایک بار پھر جاری کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھا اور گزشتہ کئی سالوں کی طرح بناء کسی سروے کے مون سون بارشوں سے قبل ایک بار پھر کراچی کی تین سو آٹھ عمارتوں کو مخدوش قرار دے ڈالا ایس بی سی اے کی جاری فہرست کے مطابق سب سے زیادہ مخدوش عمارتیں صدر ٹاون میں ہیں ۔ صدر ٹاون میں 243عمارتیں ، لیاری اور لیاقت آباد ٹاون میں 40عمارتیں مخدوش حالت میں ہیں جمشید ٹاون میں 8، کیماڑی ٹاون اور بلدیہ ٹاون میں 6، ملیر ٹاون اور شاہ فیصل ٹاون میں4عمارتیں جبکہ گلشن ٹاون ، کورنگی ، گلبرگ ٹاون نارتھ ناظم آباد اور سائٹ ٹاون میں ایک ایک عمارت مخدوش ہے۔
مخدوش عمارتوں کے حوالے سے ۔ ایڈیشنل ڈی جی ایس بی سی اے اغا مقصود عباس نے عمارتوں میں رہائش پذیر افراد کو خبردار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔