Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی کی 17 سالہ مرضیہ نے شاعری کو اپنی آواز بنا لیا

کراچی کی 17 سالہ مرضیہ نے شاعری کو  اپنی آواز بنا لیا
March 8, 2018

کراچی (92 نیوز) خواتین کےعالمی دن کی مناسبت سے کراچی کی سترہ سالہ مرضیہ فاروق نے بنت حوا کی آواز بننے کے لئے شاعری کو ہتھیار بنا لیا ۔
مرضیہ فاروق نے خواتین سے امتیازی سلوک کیخلاف آواز بلند کی اور ناانصافیوں کیخلاف اشعار کو اپنی زبان بنایا ۔ نوجوان شاعرہ آج کی عورت کو مردوں سے برابر سمجھتی ہیں ۔
مرضیہ فاروق نے صرف 12 برس کی عمر میں ہی شاعری کا آغاز کیا ۔ پانچ سال کی محنت کے بعد کتاب کی صورت میں پیش کیا تو والدین کا بھی سر فخر سے بلند کر دیا ۔
خواتین کے عالمی دن پر جواں عمری میں شاعرہ بننے والی مرضیہ فاروق
کی کتاب مظلوم عورتوں کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ۔