Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا تیجوری ہائٹس 4 ہفتے میں گرانے کا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا تیجوری ہائٹس 4 ہفتے میں گرانے کا حکم
November 12, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تیجوری ہائٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا چار ہفتوں میں پوری عمارت گرائی اور ملبہ اٹھایا جائے۔

تحریری فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے لکھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چار ہفتوں میں پوری عمارت گرائی اور ملبہ اٹھایا جائے۔ چار ہفتوں کا وقت انتیس اکتوبر سے شروع ہو گا۔ انہدام سے قبل تیجوری ہائٹس انتظامیہ فائلیں اور سامان نکال لے۔ بکنگ فائلیں کمشنر کراچی کی زیرنگرانی نکالی جائیں۔ کمشنر کراچی بکنگ فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں۔ انونٹری میں بکنگ کروانے والوں کے مکمل پتے اور حسابات درج کیے جائیں۔

تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ انونٹری مکمل کرکے کمشنر کراچی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔ بکنگ کروانے والوں کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے۔ تیجوری ہائٹس اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ عمل درآمد نہ کرنے پر تیجوری ہائٹس انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔