Thursday, December 8, 2022

کراچی کی اہم شاہراہوں پر چنگ چی رکشہ پر پابندی عائد

کراچی کی اہم شاہراہوں پر چنگ چی رکشہ پر پابندی عائد

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی اہم شاہراہوں پر چنگ چی رکشہ پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

سندھ کی جیالی سرکار نے کراچی کی اہم شاہراہوں پر چنگ چی رکشوں کو ممنوع قرار دیدیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  چنگ چی رکشے اہم شاہراہوں کے بجائے لنک روڈ پر چل سکیں گے، خلاف ورزی کی صورت ٹریفک پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے ساتھ کرمنل مقدمات بھی داخل کئے جائیں گے۔