Tuesday, February 20, 2024

کراچی، کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کا ہجوم، کورونا سے بچائو کے ناقص انتظامات

کراچی، کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کا ہجوم، کورونا سے بچائو کے ناقص انتظامات
March 23, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کورونا وائرس کے وار کم کرنے کے لئے مکمل لاک ڈاون کے باوجود کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کا ہجوم ہے۔ مسافروں نے کورونا سے بچائو کے ناقص انتظامات کا پول کھول دیا۔ کراچی مکمل لاک ڈاون اور سڑکیں سنسان ہیں لیکن کینٹ اسٹیشن پرہجوم ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں میں جانے کے لئے اسٹیشن پرموجود ہے۔ مسافر بتاتے ہیں، اسٹیشن پر نہ صفائی کا انتظام ہے، نہ کورونا سے بچائو کا اسپرے کیا گیا۔ ہاتھ دھونے کے لئے صابن بھی نہیں ہے اور نہ کہیں سینٹیائزر رکھاہوا۔ بہت سے شہری ایسے ہیں جولاک ڈوان کے پیش نظر رات کو ہی اسٹیشن آگئے تھے۔ اس صورتحال میں وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں۔ مسافروں نے کہا کہ اپنے علاقوں میں جانا ان کی مجبوری ہے، ریلوے انتظامیہ ان کی حفاظت کے انتظامات کرے۔