Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران 5 فیکٹری مزدور جاں بحق

کراچی : کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران 5 فیکٹری مزدور جاں بحق
May 15, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں پلاسٹک فیکٹری کے ٹینک میں صفائی کے دوران پانچ مزدور جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کی پلاسٹک فیکٹری میں پانچ مزدور کیمیکل ٹینک کی صفائی میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق پلاسٹک کی فیکٹری میں جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کی شناخت عرفان‘ معراج‘ ارباز‘ رحیم اور شکیل کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں مزدوروں کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے تھے۔ فیکٹری مالک کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں میں دو سگے بھائی عرفان اور شکیل کا تعلق ہنگو سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کے دیگر متاثرین کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔