Sunday, February 5, 2023

کراچی ، کیماڑی میں باپ نے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

کراچی ، کیماڑی میں باپ نے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے کیماڑی میں  دکان پر دیر سے آنے  پر باپ نے طیش میں آکر اپنے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔ دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے قائدآباد سے مکان سے خاتون اورمرد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق مقتولین میاں بیوی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے۔