Friday, February 3, 2023

کراچی: کیماڑی آئل ٹینک میں لگی آگ بجھ نہ سکی، دو جاں بحق

کراچی: کیماڑی آئل ٹینک میں لگی آگ بجھ نہ سکی، دو جاں بحق

کراچی (92نیوز) کیماڑی کراچی میں کیمیکل کے ٹینک میں  لگنے والی آگ پر اکیس گھنٹے بعد بھی قابو نا پایا جا سکا۔ آگ سے دو افرادجاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔ بیس سے زائد فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں لگی آگ فائر فائٹرز کے لیے کڑا امتحان بن گئی۔ دو افراد کو جاں بحق اور ایک کے زخمی کرنے والی آگ کیمکل کے ٹینک میں لگی جس کو بجھانے کے لیے کئی گھنٹوں سے کوششیں جاری ہیں۔

کے پی ٹی، پاکستان نیوی اور کے ایم سی کے فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جس کے لیے بیس سے زائد فائر ٹینڈرز کی مدد لی جا رہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اسٹوریج ٹینک میں لگی تھی جس کو پھیلنے سے بچانے اور بجھانے کے لیے مخصوص فوم کا استعمال کیا گیا۔ کے پی ٹی کے چاروں آئل ٹرمینلز پر تیل کی ترسیل روک دی گئی ہے۔