Saturday, July 27, 2024

کراچی : کیماڑی آئل ٹرمینل پر لگنے والی آگ بجھ گئی، تین ہلاکتیں

کراچی : کیماڑی آئل ٹرمینل پر لگنے والی آگ بجھ گئی، تین ہلاکتیں
November 28, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ پر 33 گھنٹوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔ امدادی سرگرمیون اور لاپتہ ملازمین کی تلاشی کے دوران متاثرہ جگہ سے آج صبح ایک اور شخص کی لاش ملی ہے۔ واقعے میں جھلس کر جاں بحق افراد کی تعداد تین ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کیمیکل کام آیا نہ فوم نے کام دکھایا۔۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں آئل ٹرمینل کے ٹینک میں لگنے والی آگ فائر فائٹرز کے لیے کڑا امتحان بنی رہی۔ کے پی ٹی، کے ایم سی اور پاکستان نیوی کے بیس سے زائد فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف رہے۔ آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تین اسنارکل بھی استعمال کی گئیں۔

آگ قابو میں آئی تو لاپتہ ملازمین کی تلاش کا کام شروع ہوا تو ٹرمینل پر کام کرنے والے ایک اور شخص کی  لاش ملی ہے۔ واقعے میں جھلس کر جاں بحق افراد کی تعداد تین ہو گئی۔ فائر بریگیڈ حکام نے سارے جتن کر ڈالے لیکن آگ بجھانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

تینتیس گھنٹوں بعد ٹینک میں موجود جب سارا کیمکل جل گیا تب آگ پر قابو پایا جا سکا۔ آگ بجھانے میں پاکستان نیوی اوردیگر اداروں کے بیس سے زائد فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔