Sunday, September 25, 2022

کراچی کیلئے کچھ کرو گے تو آئندہ ووٹ ملے گا ، سراج قاسم تیلی

کراچی کیلئے کچھ کرو گے تو آئندہ ووٹ ملے گا ، سراج قاسم تیلی
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے صنعتکار وفاقی حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن نظر آئے۔ سراج قاسم تیلی نے تحریک انصاف کو صاف صاف بتا دیا کہ کراچی کیلئے کچھ کرو گے تو آئندہ ووٹ ملے گا۔ کراچی کی تباہی پر تاجر رہنما سراج قاسم تیلی پھٹ پڑے۔ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی والوں کی بدقسمتی ہے کہ ایم کیو ایم کے پیچھے 20 سے 25 سال خراب کر دئیے۔ شہر قائد کے لوگ بات کرنے سے بھی ڈرتے تھے ۔ سراج قاسم تیلی نے خبردار کیا کہ لوگوں نے تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے ۔تحریک انصاف  والے یہ بات ذہن میں بٹھا لیں۔ کچھ کرو گے تو ووٹ ملے گا۔ تاجر رہنما نے شکوہ کیا کہ شہر قائد نے جنہیں ووٹ دیا انہیں آپ کے جھگڑوں سے ہی فرصت نہیں۔ اب تو ہم پیپلزپارٹی کو ووٹ دلوانے کیلئے مہم چلوانے لگے ہیں۔