Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی کیلئے فنڈز نہ ملنے پر میئر وسیم اختر برہم

کراچی کیلئے فنڈز نہ ملنے پر میئر وسیم اختر برہم
June 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کیلئے فنڈز نہ ملنے پر میئر وسیم اختر سندھ حکومت پر برہم ہو گئے ، کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں دو ارب روپے کا اضافہ ہوا مگر سندھ حکومت کے ایم ایس کے فنڈز میں کٹوتی کر رہی ہے ۔ ملک میں بجٹ کا موسم، سندھ حکومت بجٹ پر وفاق سے ناراض ہے تو میئر کراچی شہر کے لئے فنڈز نہ ملنے سندھ حکومت پر برہم ہو گئے ۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ  کراچی سندھ حکومت کو 400 ارب روپے کا ٹیکس دیتا ہے، لیکن بجٹ میں کراچی والوں کے لئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کر کے سندھ حکومت نے بوجھ کے ایم سی پر ڈال دیا ہے،  فنڈز نہیں ہوں گے تو بلدیہ اپنے ماتحت اداروں کو کیسے چلائے گی۔ وسیم اخترنے وفاق کی حکومت سے سوال کیا کہ آپ کیسے اتحادی ہیں، ہمارے مطالبات پر نظر ثانی کریں ، ورنہ ہم بھی فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔