Wednesday, September 28, 2022

کراچی، کھلے مین ہول نے ایک اور بچے کی جان لے لی

کراچی، کھلے مین ہول نے ایک اور بچے کی جان لے لی
September 20, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔

کراچی میں انتظامیہ کی غفلت سے ایک اور گھرکا چراغ بجھ گیا۔ گارڈن ویسٹ میں چارسالہ بچہ کھلےمین ہول میں گرگیا۔ اس کےننھے دوستوں نے اہل علاقہ کو بتایا کہ حمزہ گٹرمیں گر گیا۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد کےتحت بچےکو تلاش کیا، اہل علاقہ نے بتایا کہ کئی مکین ہول کے ڈھکن نہیں ہے، جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

حمزہ کی نمازجنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ معصوم بچے کی میت اٹھی تو ہرشخص غمیگن نظرآیا۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ گٹر کے ڈھکن فوری لگائے جائیں تاکہ کسی اور گھر کا چراغ نہ بجھ سکے۔