Thursday, September 19, 2024

کراچی : کھلے آسمان تلےپڑی گندم کی پاسکو گوداموں میں منتقلی شروع

کراچی : کھلے آسمان تلےپڑی گندم کی پاسکو گوداموں میں منتقلی شروع
September 29, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں پاسکو کے گوداموں میں گندم ذخیرہ کرنے کا عمل شروع ہوگیا ،گندم کے ایک لاکھ بیگز کو ذخیرہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق عدالتی حکم پر خالی کروائے جانے والے پاسکوکے گوداموں میں گندم ذخیرہ کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پاسکو ذرائع کے مطابق صوبے میں کھلے آسمان سے گندم کے ایک لاکھ سے زائد تھیلوں کو محفوظ بنانے کے لیے پاسکو کے گوداموں میں منتقل کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں چھ ہزار بیگز کو منتقل کیا گیا ،پاسکو کے گوداموں میں سارک فوڈز کے بیس ہزار ٹن کا ذخیرہ بھی محفوظ کیا جائے گا ۔