Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : کچرے کے ڈھیروں کی وی پی آئی سڑکوں کی طرف پیش قدمی

کراچی : کچرے کے ڈھیروں کی وی پی آئی سڑکوں کی طرف پیش قدمی
January 31, 2016
کراچی (92نیوز) گندگی اور کچرے کے ڈھیر تو گویا کراچی کی پہچان بن گئے۔ شہر قائد کی صفائی ستھرائی سے سائیں سرکار کی بے نیازی کایہ عالم ہے کہ کچرے اور غلاظت کے ڈھیر اب وی آئی پی شاہراہوں تک پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گٹر کے ڈھکن ہوں یا شہر کی صفائی صرف تاریخ پہ تاریخ گزرتی جا رہی ہے مگرسائیں سرکار کا ایک ہفتہ پورا ہونے کو نہیں آ رہا۔ سائیں جی قائم علی شاہ نے گٹر کے ڈھکن لگانے اور صفائی ستھرائی کے لیے یہ مہلت 17 جنوری کو دی تھی جسے گزرے بھی ہفتے گزرے گئے مگر شہریوں کو ملی تو تاریخ پر تاریخ۔ حالت یہ ہے کہ کچرا پھیلتے پھیلتے ان وی آئی پی شاہراہوں تک پہنچ گیا ہے جہاں سے ہر روز نہ صرف شاہ جی کا شاہانہ قافلہ گزرتا ہے بلکہ ملک کے زیادہ تر وی آئی پیز یہی راستہ اختیار کرتے ہیں مگر لگتا دنیا کی مہنگی گاڑی کے یخ بستہ ماحول میں شاہ جی کی ناک اور آنکھ دونوں ہی اتنی مخمور ہوتی ہیں کہ نہ ہی ان کووہ کچرا نظر آتا ہے اور نہ ہی اس کی بو محسوس ہوتی ہے۔ شہر کی وہ سڑکیں جو قیام پاکستان کے بعد پانی سے دھلا کرتی تھیں‘ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کی امین پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کچرے کے ڈھیروں سے بھری نظر آتی ہیں۔ سائیں سرکار صرف رونا روتے ہیں وفاق سے فنڈز نہ ملنے کا۔ سندھ حکومت کی بے نیازی اور بے فکری کا یہ عالم ہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کچرے اور غلاظت کا ڈھیر بن چکا ہے۔