Sunday, October 2, 2022

کراچی : کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

کراچی : کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب میبنہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک چار فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے کٹی پہاڑی کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو پار کر دیا ہے جبکہ ان میں سے چار ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے جارہے تھے کہ پولیس سے ٹاکرا ہوگیا ۔ پولیس نے ڈاکووں کو روکا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔