کراچی کو کچرے سے صاف کرنے کیلئے بلدیاتی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے پر غور شروع

کراچی (92 نیوز) کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نے شہر کو کچراکنڈی بنا دیا ہے ۔ سندھ سرکار نے صفائی کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے اور بلدیاتی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کیلئے غور شروع کر دیا ہے جس کے تحت کچرا پھینکنے اور کچرا کنڈی بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جاسکے گی ۔
سندھ کی تمام بلدیاتی کونسلز کے گریڈ 15 سے 18 کے افسران کو اختیارات دینے کی تجویز ہے ۔ بلدیاتی مجسٹریٹ کچرا پھینکنے، جلانے اور غیرقانونی کچرا کنڈی بنانے والوں کیخلاف کارروائی کرسکیں گے ۔
میونسپل مجسٹریٹ جرم پر فوری سزا دینے کے مجاز ہوں گے ۔ میونسپل مجسٹریٹ کی تعنیاتی اور اختیارات کا حتمی فیصلہ محکمہ قانون کا جواب آنے کے بعد ہوگا ۔