Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کو حب ڈیم سے اضافی فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی کو حب ڈیم سے اضافی فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا
August 1, 2016
  کراچی(92نیوز)وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کراچی کو حب ڈیم سے اضافی پانی فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی والوں کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی ہے ،پانی بحران کے خاتمے کی ایک اور کوشش ہوگئی ہے ۔ وزیر بلدیات جام خان شورو نے حب ڈیم سے کراچی کو اضافی پانی فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا کہتے ہیں حب ڈیم سےڈیزل  پمپس کے ذریعے پانی نکالا جارہا ہے،جس سے کراچی کو بلا تعطل پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین کا کہنا تھا کہ حب ڈیم پر مزید دو منصوبے زیر تکمیل ہیں،جن سے کراچی اور لسبیلہ کو پانی کی فراہمی مزید بہتر ہوگی۔  تقریب کے اختتام پر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جام خان شورو کا کہنا تھا کہ وفاق کی فنڈنگ کے بغیر کے فور منصوبہ پر کام نہیں کیا جاسکتا۔