Tuesday, September 27, 2022

کراچی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم سے صورتحال پر بات کرونگا، گورنر سندھ

کراچی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم سے صورتحال پر بات کرونگا، گورنر سندھ
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کی وجہ سے جانی نقصان پرافسوس ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے بات کرونگا، کراچی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ https://twitter.com/ImranIsmailPTI/status/1287627266638348288?s=20 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹویٹ میں اداروں سے کہا کہ لوگوں کی مدد کریں وزیراعظم عمران خان سے بات کرونگا کہ ایسے اقدامات کریں کہ اس طرح کی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ادھر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا بہت ہوگیا، اہلِ کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا، صاف نظر آرہا ہے پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے۔