Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب سے دو لاشیں برآمد، ایک شخص کی شناخت

کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب سے دو لاشیں برآمد، ایک شخص کی شناخت
March 20, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں کورنگی کراسنگ سے ملنے والی 2 لاشوں میں سےایک کی شناخت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ کراچی کا علاقہ کورنگی کراسنگ جہاں ندی کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس دوران مرنے والے ایک شخص کی شناخت ہو گئی۔ مقتول کی جیب سے مرزا شمائیل بیگ کا شناختی کارڈ مل گیا جس پر کورنگی سو کوارٹر کا پتہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشیں چار سے پانچ گھنٹے پُرانی ہیں اور انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال بھجوا دی گئی ہیں۔