Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب مقابلہ،رینجرز اہلکار اور خاتون زخمی

کراچی: کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب مقابلہ،رینجرز اہلکار اور خاتون زخمی
March 11, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ڈاکووں نے خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی ۔ اسی دوران رینجرز اہلکار بھی پہنچ گیا ۔
پکڑے جانے کے خوف سے ڈاکووں نے فائرنگ کر دی ۔ گولیاں لگنے سے رینجرز اہلکار اور خاتون زخمی ہو گئی ۔
ادھر کورنگی چکرا گوٹھ میں میبنہ پولیس مقابلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔
اس کے علاوہ کورنگی کے علاقوں بلال کالونی، بنگالی پاڑہ، مہران ٹاون اور ناصر کالونی میں جبکہ گلبہار کے علاقے حاجی مرید گوٹھ میں سرچ آپریشن ہوا ۔


اس دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ۔
ادھر شارع فیصل پر ون ویلروں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس نے چار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔


ان سے موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔
دوسری طرف سمن آباد میں دکان میں ڈکیتی کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہو گیا ۔ دوسرے ڈاکو نے دکاندار کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔
پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا ۔
اس کے علاوہ ملیرمیمن گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار 48 سالہ اشتیاق جاں بحق ہو گیا ۔