Friday, September 30, 2022

کورنگی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا

کورنگی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پانچ منزلہ عمارت کے پہلے فلور پر لگی، جس نے دوسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگی تھی۔ 4 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ چھٹی کا دن ہونے کے باعث فیکٹری میں ملازمین موجود نہیں تھے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کی ہدایت پر ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کی گئی، جبکہ لانڈھی، نیپا چورنگی اور دیگر ہائیڈرنٹس سے فائر ٹینڈرز کو پانی فراہم کیا گیا۔