Friday, September 30, 2022

کراچی: کورنگی میں باپ نے بیٹی قتل کر دی، ابراہیم حیدری میں گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

کراچی: کورنگی میں باپ نے بیٹی قتل کر دی، ابراہیم حیدری میں گھر سے پھندا لگی لاش برآمد
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی کو قتل کر دیا جبکہ ابراہیم حیدری میں ایک گھر سے پھندا لگی لڑکےکی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق کورنگی ناصر جمپ کے قریب سترہ سال کی لڑکی کو فائرنگ کر کے اس کے والد نے مار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ نامی لڑکی طلاق یافتہ تھی اور شک کی بنا پر اس کے والد نے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری سے گھر میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ اکیس سال کے عادل کے بھائی کے مطابق عادل لاہور جانے کی ضد کر رہا تھا اور پندرہ ہزار روپے نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کر لی۔