کراچی :کوئٹہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ،4 دہشت گرد ہلاک

کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک واصل جہنم ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں آج پھر چاردہشتگردوں کو اڑادیا گیا ہے ۔ کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں چاروں دہشتگرد پولیس کے ساتھ مڈ بھیڑ میں ہلاک ہوئے ہیں ۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک ملزم بدنام زمانہ دہشتگرد نعیم بخاری کا کزن ہے ۔ راو انوار کا کہنا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی پناہ گاہ پر چھاپہ مارا جہاں دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں چاروں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دہشتگردوں کے قبضے20سے 25کلو باردو ی مواد 2کلاشنکوف اور 2دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔