Saturday, July 27, 2024

آج کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ لاہور قلندرز پشاورزلمی کے مدمقابل

آج کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ لاہور قلندرز پشاورزلمی کے مدمقابل
February 6, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ کوئٹہ کا مقابلہ کراچی سے ہو گا جب کہ لاہور اور پشاور کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز، دونوں ٹیمیں اپنا ابتدائی میچ جیت چکی ہیں۔ لیگ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز کی ٹیم بھی اپنا پہلا میچ جیت چکی ہے جس نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے مات دی۔ اپنا پہلا میچ ہارنے والی لاہور کی ٹیم آج مدمقابل ہو گی پشاور زلمے۔ پشاور زلمے نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈز کو چوبیس رنز سے زیر کیا ہے۔ دونوں میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سہ پہر چار بجے جب کہ دوسرا رات نو بجے شروع ہو گا۔