Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19رنز سے شکست دے دی

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19رنز سے شکست دے دی
February 23, 2018

دبئی (92 نیوز) دوسرے روز کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انیس رنز سے مات دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کی باؤلنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی۔ کوئٹہ کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

کراچی کنگزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20اوورز میں 149رنز بنائے۔ کراچی کی جانب سے کولن انگرام 41رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے  شین واٹسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کےسامنے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی  بیٹنگ لائن دغا دے گئی. کپتان سرفراز  اور کیون پیٹرسن سمیت کوئی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ کوئٹہ کی ٹیم  مقررہ اوورز میں 130رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم ،ٹائمل ملز اور محمد عرفان جونئیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔