Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
March 10, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کا میلہ دبئی میں جاری ہے ، اہم  میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مد مقابل ہوئے ۔

ایونٹ کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز  کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ تو کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں ایونٹ کا سب سے بڑا اسکور کا مجموعہ 188 رنز بنا ڈالے ۔

کراچی کنگز کے اوپنر  جوئے ڈینلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 55 گیندوں پر دو چھکوں ا ور  10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے ۔

بلے باز بابر اعظم نے بھی دھواں دھار بیٹنگ کی اور 39 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 58رنز جوڑے ۔

کولن انگرام نے محض 8 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان 4اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 21رنز دے کر کامیاب ترین باؤلر قرار پائے جبکہ ہرڈس ولجوئن 4 اوورز میں دو وکٹوں کے عوض  49 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر قرار پائے ۔

سہیل تنویر نے 4 اوورز میں 29،جنید خان نے 3اوورز میں 31، عمران طاہر نے 3اوورز میں 27 جبکہ پولارڈ نے 2 اوورز میں 24 رنز دیئے ۔

189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز  کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 125 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔

ملتان سلطانز کے اوپنر ٹیم کی امیدوں پرپورا نہ اتر سکے ، کمار سنگاکارا 13 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ،جبکہ احمد شہزاد بھی 17 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے  کی مدد سے 24 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔

صہیب مقصود 11،کپتان شعیب ملک 6،پولارڈ 3،سیف بدر 13،ولجوئن 2رنز بنا کر چلتے بنے ۔

سہیل تنویر نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی، وہ 29 گیندوں پر 4چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

کراچی کنگز کی جانب سےشاہد خان آفریدی 4اوورز میں 3وکٹوں کے عوض 18 رنز دے کر کامیاب ترین باؤلر قرار پائے ۔

عماد وسیم نے چار اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 22، محمد عامر نے  چار اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 26 ،عثمان خان نے 2.4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 23 ،محمد عرفان نے 3اوورز میں 2 وکٹوں کے عوض 18 رنز دئے ۔