Saturday, July 27, 2024

کراچی : کلفٹن کے ساحل پر یادگار نشان پاکستان کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی : کلفٹن کے ساحل پر یادگار نشان پاکستان کا افتتاح کر دیا گیا
April 30, 2016
کراچی(92نیوز)پاک  افواج کے شہدا اور قومی ہیروز کو خراج تحسین  پیش کرنے کے لیے  کلفٹن  کے ساحل  پر یادگار نشان پاکستان کا افتتاح کردیا گیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہتے ہیں کہ  کراچی آپریشن کے اہداف کے حصول میں عوام کا مرکزی کردار ہے عوام کی خدمت اور محبت ان کے لیے بڑا اعزاز ہے . تفصیلات کےمطابق نشان پاکستان محض ایک یادگار نہیں یہ اعتراف ہے شہداء کی قربانیوں کا یہ خراج تحسین ان قومی ہیروز کو جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا ۔ پروقار تقریب ہوئی سی ویو پرکور کمانڈر کراچی  لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے افتتاح کیا فضا ملی نغموں سے گونج اٹھی۔ کور کمانڈر کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن عوام کے جان ومال کے تحفظ کا آپریشن ہے  اب شہر قائد کی منزل صرف ترقی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کے امن کو دوبارہ ماضی کی طرف نہیں لوٹنے دینگے ۔ تقریب میں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران ، ڈی جی رینجرز، وزیرداخلہ ، ڈی جی نیب ، آئی جی سندھ ، سیاستدانوں، کھلاڑیوں ،فنکاروں ، ادیبوں سمیت معززین شہر شریک ہوئے ۔