Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کا یونیورسٹی روڈ دہشتگردوں کی جنت ،کئی ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ  اسی سڑک پر ہوچکیں

کراچی کا یونیورسٹی روڈ دہشتگردوں کی جنت ،کئی ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ  اسی سڑک پر ہوچکیں
August 31, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کا یونیورسٹی روڈ  ٹارگٹ کلنگ کے لیے دہشتگردوں کی پسندیدہ سڑک بن گئی مجموعی طور پر لگائے گئے  بیالیس کیمروں میں سے صرف دو کام کررہے ہیں کئی ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز ہوچکیں مگر کیمرے صحیح ہوئے ناں سکیورٹی کے مناسب انتظامات ہوسکے ۔ تفصیلات کےمطابق موٹر سائیکل سوار یہ دہشتگرد کسی مضافاتی علاقے میں نہیں بلکہ عروس البلاد کی مصروف اور حساس ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر دھڑلے سے کار سوار وکیل کو قتل کر رہے ہیں۔ پیپلز چورنگی سے صفورا چورنگی تک محیط اس شاہراہ کی مجموعی لمبائی 20 کلو میٹر ہے جو 6 تھانوں کی حدود بنتی ہے۔ سینٹرل جیل کراچی، سوک سینٹر، ملکی و غیر ملکی ریسٹورنٹ اور فوڈ چینز، وفاقی اردو یونیورسٹی، جامعہ کراچی اور جامعہ این ای ڈی سمیت کئی اہم عمارتیں اور تنصیبات بھی اسی سڑک پر ہیں۔ ستم ظریفی  تو یہ کہ اس مصروف ترین سڑک پر نگرانی کے لیئے لگائے گئے 42 میں سے صرف 2 کیمرے ہی کام کر رہے ہیں۔ تمام تر حساسیت کے باوجود اس سڑک پر دہشتگرد اور ٹارگٹ کلر با آسانی اپنے اہداف کو نشانہ بنا لیتے ہیں ،گزشتہ 3 برس میں  یونیورسٹی روڈ پروفیسر شکیل اوج ، ڈاکٹر روبینہ خالد  کسٹم آفیسر صلاح الدین، پیپلز پارٹی کے احسن علی قتل ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ طلعت یوسف ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی سہیل بھٹی، اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ پیر مسعود اور لانڈھی جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالرزاق عباسی کا بھی اسی سڑک پر خون ہوا اتوار کے روز  دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی یہیں شہید کیا گیا ۔ پے در پے ہائی پروفائل کلنگز کے باوجود اس سڑک پر اب تک نہ تو سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے نہ ہی یہاں چیکنگ کا کوئی موثر نظام اپنایا جا سکا ہے ۔