Sunday, October 2, 2022

کراچی کا گورنمنٹ اسپتال 20برس سے پانی کی نعمت سےمحروم

کراچی کا گورنمنٹ اسپتال 20برس سے پانی کی نعمت سےمحروم

کراچی (92 نیوز) ملیر سعود آباد اسپتال میں یہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ بیس روپے کا واٹر کین خرید کر مریضوں کے ڈائیلاسز کئے جارہے ہیں، جس پر اسپتال انتظامیہ بھی پریشان ہے۔

ملیر سعودآباد میں دو سو بستروں پر مشتمل سندھ گورنمنٹ اسپتال بیس برس سے پانی سے محروم ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دس بورنگ کروائے ہیں تاہم مریضوں کی تکلیف کا ازالہ نہ ہوسکا۔

سعودآباد اسپتال میں یومیہ بنیاد پر پانی کے کین لائے جاتے ہیں تاہم پانی کا بحران ختم نہیں ہورہا، جس کی وجہ سے انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ منڈ لارہا ہے۔