Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کا پی کے ’’رائٹ نمبر ‘‘کی تلاش میں بنی گالہ پہنچ گیا

کراچی کا پی کے ’’رائٹ نمبر ‘‘کی تلاش میں بنی گالہ پہنچ گیا
August 11, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) رائٹ نمبر کی تلاشبالی ووڈ فلم کے مشہور کردار ’’ پی کے ‘‘ کو بنی گالہ تک لے آئی ، اپنی مخصوص شناخت پیلا ہیلمٹ  اوراپنے پرانے کیسٹ پلیئر کے ساتھ  منہ میں پان ڈالے بنی گالہ میں موجود   پی کے   کا  کہنا ہے کہ    معلوم ہوا ہے کہ    یہاں رائٹ نمبر  رہتا ہے اس لیئے یہاں آیا ہوں۔ پاکستان کا یہ  پی کے 2014 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم   کے   مرکزی کردار کا  روپ دھارے کراچی سےشیری نامی شخص  ہے جو  ملک  کے  مختلف حصوں  میں  گھومتا  رہتا ہے  ۔ پی کے   نے ہاتھوں میں پمفلٹس  بھی اٹھا رکھے ہیں جن پر  گمشدہ  اور اس کے بعد  'پانی، بجلی، گیس، ڈیم لکھا ہے ،جو پاکستان کے اہم مسائل کو اجاگر  کرنے کی  مضبوط کاوش ہے ۔ فلم کے کردار کی طرح پاکستان میں بھی پی کے ایسے ہی ’’رائٹ نمبر‘‘کی تلاش میں ہے جسے ڈائل کرنے پر طاقتیں پاکستان کو لاحق گونا گوں مسائل کو حل  کرنے  کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔