Sunday, December 4, 2022

کراچی: کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو وردی میں چھاپہ مارکارروائیوں کی منظوری دیدی گئی

کراچی: کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو وردی میں چھاپہ مارکارروائیوں کی منظوری دیدی گئی
کراچی(92نیوز)آئی جی سندھ نےمحکمہ انسداددہشت گردی کےافسران اوراہلکاروں کووردی میں چھاپہ مارکارروائیوں کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس میں ہونےوالےاجلاس  میں یہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی ثںاء اللہ عباسی نےسی ٹی ڈی کےانتظامی ڈھانچےاوراب تک کی کارکردگی پربریفنگ دی،ثناء اللہ عباسی نے سی ٹی ڈی کوچادراورچاردیواری کےاحترام میں افسران اوراہلکاروں کوآپریشن کےدوران وردی پہنچنے کی تجویز پیش کی،جسےمتفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا،اجلاس کوبتایا گیا کہ سی ٹی ڈی کےکرائم سیل،انٹیلی جنس سیل ودیگراہم شعبوں کو ہرلحاظ سے مستحکم اور مضبوط کیاجارہا ہے،آئی جی سندھ کاکہناتھاکہ دہشت گردی کےخاتمے کیلئےموثراقدامات کئےجائیں۔