Saturday, July 27, 2024

کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سمیت سنگین جرائم میں مطلوب سات ملزم گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد

کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سمیت سنگین جرائم میں مطلوب سات ملزم گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد
February 9, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور پولیس نے  کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد سمیت 7ملزم گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔ کراچی میں منگھوپیر میں پولیس مقابلہ کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد نذیر پٹھان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی  فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد نذیر پٹھان عرف بادشاہ کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے عابد مچھڑ گروپ سے ہے جس کے قبصے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزم پولیس اور رینجرز پر حملوں سمیت کئی سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری کے باکڑا ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  گرفتار افراد کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ ملزمان کے قبصے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ عزیز آباد کے علاقے میں پولیس کارروائی میں 3ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔