Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سمیت 5ہلاک، 2پولیس اہلکار اور باپ بیٹا فائرنگ سے جاں بحق

کراچی : کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سمیت 5ہلاک، 2پولیس اہلکار اور باپ بیٹا فائرنگ سے جاں بحق
August 31, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں پولیس مقابلوں میں دو دہشت گردوں سمیت پانچ ملزم ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ابرار اور منیر کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ پولیس نے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ منگھوپیر اور عوامی کالونی میں چھاپوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزم مارے گئے۔ زمان ٹاون اور کلفٹن بلاک نائن سے دو ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ گلشن اقبال، جمالی گوٹھ اور مدینہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ناکہ بندی کرکے گھرگھر تلاشی لی گئی، اس دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دریں اثنا کراچی میں تیس منٹ کے وقفے سے فائرنگ کے دو واقعات میں ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ کورنگی میں پولیس پر حملہ کرنے والا ایک ملزم بھی مارا گیا۔ 30منٹ بعد ہی ٹارگٹ کلنگ کی دوسری واردات ناظم آباد میں ہوئی جہاں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دکان پر بیٹھے باپ بیٹوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا، 45 سالہ فاروق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کے زخمی والد 65 سالہ اسماعیل اور بھائی ہارون کو تشویش ناک حالت میں عباسی شہید منتقل کردیا گیا۔