کراچی : کاشف عرف ڈٰیوڈ کا سابق لیگی ایم این اے زوہیر اکرم ندیم کے قتل کا اعتراف
![کراچی : کاشف عرف ڈٰیوڈ کا سابق لیگی ایم این اے زوہیر اکرم ندیم کے قتل کا اعتراف](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/04/david1.jpg)
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے عزیز آباد سے گرفتار کاشف عرف ڈیوڈ نے سابق ایم این اے زوہیر اکرم ندیم کے قتل کا اعتراف کرلیا ۔ گرفتار ملزم نے انیس سو اٹھانوے میں زوہیر اکرم ندیم کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے گرفتار کاشف عرف ڈیوڈ نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے زوہیر اکرم ندیم کے قتل کا اعتراف کرلیا ۔ گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس نے انیس سو اٹھانوے میں زوہیر اکرم ندیم کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ملزم کاشف عرف ڈیوڈ نے ابتدائی تفتیش میں مزید کئی لوگوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ ملز م کو رینجرز نے ٹارگیٹیڈ اپریشن کے بعد گرفتار کیا تھا ۔