Saturday, July 27, 2024

کراچی : کاروباری حلقوں میں روزنامہ92نیوز کا زبردست خیر مقدم

کراچی : کاروباری حلقوں میں روزنامہ92نیوز کا زبردست خیر مقدم
May 3, 2017
کراچی (92نیوز)لاہور سے روزنامہ 92 کے کامیاب اجرا کے بعد آج  شہر قائد سے بھی روزنامہ 92 کی اشاعت شروع ہو گئی جس کا کاروباری حلقوں میں زبردست خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے تاجراورصنعتکاروں نے روزنامہ نائنٹی ٹو نیوزکی کراچی سے اشاعت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ حق اور سچائی کا یہ سفر جاری رہے گا اور روزنامہ 92 نیوز کاروباری حلقوں کا ترجمان ثابت ہو گا۔ تاجراورصنعتکاروں کا کہنا ہے کہ دو سال قبل92 نیوز ایچ ڈی الیکٹرانک میڈیامیں نئی جہت لے کر آیا اورچھا گیا اب وہی جذبہ روزنامہ 92 نیوزکےاجراکے پیچھےکارفرما ہے جو یقینی طور پرنٹ میڈیا میں بھی نئےسنگ میل عبور کرے گا۔ روزنامہ 92 نیوزکےاجرا پر کاروباری حلقوں نے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ  مثبت توقعات وابستہ کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ لاہورکی طرح کراچی میں بھی روزنامہ 92 نیوز اپنی سچائی کا علم بلند کرے گا کیمرہ مین علی عمران کے ساتھ رومیل کینتھ 92 نیوز کراچی