Thursday, September 19, 2024

کراچی: کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت بارہ افراد گرفتار

کراچی: کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت بارہ افراد گرفتار
October 10, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت بارہ ملزم گرفتار کر لئے ہیں۔ شاہ فیصل کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر زاہد عرف جونی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم زاہد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب رینجرز نے اجمیر نگری رحمانیہ موڑ پر سرچ آپریشن کے دوران سات افراد کو حراست میں لے لیا۔ ماڈل کالونی اور رنچھوڑ لائن کے علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹ کلر فیصل عرف ماموں سمیت چار ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ فیصل عرف ماموں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔