Saturday, July 27, 2024

پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ، انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیا، مختلف اشخاص سمیت رینجرز اہلکاروں سے بھی تفتیش

پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ، انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیا، مختلف اشخاص سمیت رینجرز اہلکاروں سے بھی تفتیش
February 7, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے آرڈر کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنا کام شروع کر دیا۔  پی آئی اے ملازمین کی ریلی پر فائرنگ کرنے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق تحقیقات میں میڈیا کلپس میں دکھائے جانے والے مختلف اشخاص سے تفتیشی پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ رینجرز اہلکاروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔ پی آئی اے ملازمین کی ریلی پر چند روز قبل فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں دو ملازمین جاں بجق ہو گئے تھے۔