Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : ڈی ایم سی مزدوروں کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

کراچی : ڈی ایم سی مزدوروں کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
May 15, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں ایف بی آر اور ڈی ایم سیز کے درمیان تنازع۔ ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیلئے محکمہ بلدیات سندھ سے رابطہ کر لیا۔ شہر سے کچرا اٹھانے کا کام مفلوج ہو گیا۔ ڈی ایم سی مزدوروں کا تنخواہیں نہ ملنے پر کل سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور فیڈرل بیورو آف ریونیو کے درمیان ٹیکس کامعاملہ طول پکڑنے لگا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس کٹوتی سے پہلے ڈی ایم سیز کو نوٹس بھیجے گئے جبکہ وزیر بلدیات جام خان شورو کہتے ہیں نوٹس نہیں ملے۔ ایف بی آر حکام کا بڑے مگر مچھوں پربس نہیں چلتا۔ غریب پنشنرز کی رقم سے ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے۔ کراچی میں صاف صفائی کرنے والے ادارے ڈی ایم سیز اور ایف بی آر میں ٹھن گئی اور فریقین کے درمیان پچانوے کروڑ روپے کا تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کاکہنا ہے کہ وفاقی ادارے نے چند ہزار روپے تنخواہ اور پنشن لینے والوں کو بھی نہیں بخشا اوران سے ٹیکس لیا۔ ڈی ایم سیز اپنے ذمے کا تمام ٹیکس پہلے ہی ادا کر چکی ہے۔ جام خان شورو نے وفاقی ادارے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اہلیت پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔ دوسری جانب ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جن پر ٹیکس بنتا تھا ادارے نے ان سے ہی ٹیکس لیا ہے۔ ایف بی آر اور ڈی ایم سیز کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب کراچی کی چھ ڈی ایم سیز کے اکاونٹس اچانک سیز کرکے ایف بی آر نے ستر کروڑ روپے نکال لیے جس پر ڈی ایم سیز نے ایف بی آر کے دفاتر کے باہر احتجاجاً کچرا پھینک دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔